وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی صدارت میں آج 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ہونے والےمقابلوں میں پوزیشن لنیے والے طلبا و طالبات میں تقسیم انعامات

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی صدارت میں آج 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ہونے والے ملی نغموں ، تقریروں ، مضموں نویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں میں پوزیشن لنیے والے طلبا و طالبات میں تقسیم ِ انعامات کےحوالے سے ایک پرُ وقار اور خوبصورت تقریب ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی دی ایمرسونینز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی تھے، جس میں مختلف شعبہ جات کے چیرمینوں، ٹیچنگ سٹاف، انتضامی آفیسران اور طلبا کئ کثیر تعداد نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر ابرار محی الدین نے انجام دئیے۔۔تلاوتِ قرآن پاک کے بعد نعتِ رسول مقبولؐ پیش کی گئی۔ جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس کے بعد 14 اگست کے موضوع سے متعلق تقریر اور فوک ملی نغمہ گایا گیا ۔اس کے بعد دی ایمرسونینز کے صدر اور مہمان ِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی صاحب نے مختصر خطاب کیا۔ اور کھا کہ یہ ایمرسن کی خوش قسمتی ھے کہ اس کو ڈاکڑ شوکت ملے جیسا مہنتی ، قابل اور ایماندار وائس چانسلر ملا۔ تمام لوگوں کو مل کر ایک قوم کے طور پر کام کرنا ھو گا۔ ایمرسن کی ترقی پاکستان کے ترقی ھے۔ ھہمیں پاکسنان کو قائد اعظم کے مشن کے مطابق مضبوط بنانا ھے۔ اس کے بعد طلبا و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کی گئیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے اپنے صدارتی خطاب میں وطنِ عزیز پاکستان کے حصول کے لیے بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال دیگر سیاسی راہنماوں کی کوششوں کو سراہا۔اور طلبا و طالبات کو اپنا زیادہ وقت تعلیم پر توجہ دینے اور خود کو پاکستان کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے والا شہری بننے میں صرف کرنے پر کہا۔ایمرسن یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور اسے ملک کے بہترین اداروں جیسا اداروں بنانے کا عزم کیا۔ اور کہا کےکسی ادارے کی ترقی اور بہتری کے لیےمحنت ، لگن اور خاص زاتی دلچسپی اور مخلص ھونا بہت ضروری ھے۔ اور وھ ایمرسن یونیورسٹی کے لیے دن اور رات ایک کر رھے ھیں۔ تقریب میں طلبا و طالبات نے ملی نغمے اور خاکے بھی پیش کئے۔ جس کو حاضرین نے خوب سراھا۔

Comments are closed.