وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک سےچیرمین ملتان چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام کی ملاقات

آج مورخہ 26 جولائی 2022 چئیرمین ملتان چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین نے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان سے ملاقات کی اور انہیں ملتان کے قدیم ترین ادارے کی سربراہی پر مبارکباد پیش کی۔ خواجہ محمد حسین نے وائس چانسلر کو ملتان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وائس چانسلر نے ملاقات میں تعلیمی ادارے اور انڈسٹری کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباو طالبات کی جاب، انٹرن شپ اور اساتذہ و طلبا کی عملی ٹرینننگ کے لیے ادارہ ہر طرح سے چیمبر آف کامرس کے ساتھ منسلک رہے گا اور ایسے کورسز آفر کرے گا جن سے ملک کی انڈسٹری اور بزنس کو فروغ حاصل ہوگا۔
دریں اثنا وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت ملک نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے نوزائیدہ یونیورسٹی کی درست سمت میں ترویج و ترقی کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر شوکت ملک کی متحرک اور ایماندار لیڈرشپ کی بدولت بھت جلد صف اول کی یونیورسٹیوں میں سے ایک باوقار ادارے کی صورت میں سامنے آئے گی

Comments are closed.