پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر مقرر۔

پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر مقرر، گو ر نر/ چانسلر نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا۔

(ف گ) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس اور ڈین۔ کامرس، لاء اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک کو ایمرسن یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شوکت ملک ایڈمنسٹریٹر / ریسرچر / ٹیچنگ اور کارپوریٹ سیکٹر کا 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے پہلے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ممبر سینڈیکیٹ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیئرمین ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، چیئرمین لائبریری کمیٹی، ڈائریکٹر آیئ۔ایم۔ایس، ڈائریکٹر آئی۔بی۔ایف، ممبر فنانس اینڈ پلاننگ اور بطور ڈین اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر بھی ہیں ان کے 160 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں اور وہ 100 سے زیادہ ایم۔فل اور اور پی۔ایچ۔ڈیز کو سپروائز کرچکے ہیں۔ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں جن میں آکسفورڈ اور کیمبرج وغیرہ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔اور انہوں نے آئی۔بی۔اے کراچی سے ایم۔ بی۔ اے کیا ہےاور پی ایچ ڈی کی ڈگری منیجمنٹ سائنسز میں حاصل کی ہے۔

Comments are closed.