عشرہ شان رحمت اللعالمین
حکومت پنجاب کی ہدایات پر تقریبات عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ایمرسن یونیورسٹی میں سیرة النبی ﷺ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پروفیسرز صاحبان اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صدارت وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چودھری نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ رحمت للعالمین بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات انسانیت کی فلاح کے لئے ھیں۔ ہمارے پیغمبر حضرت محمد ﷺ خیر البشر اور خاتم الانبیا ہیں۔ آپ ﷺ معلم انسانیت ہیں۔ انسانی حقوق اور انسانی اقدار عالمی سطح پر بھی ہمارےنبی ﷺ کی تعلیمات سے مستعار لی جاتی ہیں۔نظامت شعبہ کیمیا کے طالبعلم قمرمحی الدین نے کی۔سیرت کانفرس میں ڈاکٹر سلیم اعوان، پروفیسر جواد اشرف, پروفیسر فرمان , ڈاکٹر عدنان طاہر, پروفیسر عامر حفیظ ملک اور طلبہ و طالبات نے سیرت نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پرمنتظمین پروفیسر عامر حفیظ ملک فوکل پرسن تقریبات، پروفیسر فرح وسیم اور پروفیسر مقصود رضوی نے وائس چانسلر کی آمد و رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔







