ایمرسن یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

 ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوید احمد ایف اینڈ پی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا پہلا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی منعقد ہوا۔
جس میں خزانہ دار محمد ریاض شیخ نے ایجنڈا آئیٹم پڑھے۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان سابق وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، عبدالروءف ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب، چوہدری شاہ سوار ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ، عزیزاللہ ڈائریکٹر آڈٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور جام مختار حسین رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی نے بطور ممبران شرکت کی۔
مختلف ایجنڈا آئیٹمز پر بحث ہوئی اور معمولی ردوبدل کے بعد سنڈیکیٹ بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

Comments are closed.