THERE IS NO POWER ON EARTH THAT CAN UNDO PAKISTAN

آج 14 اگست 2021 وطن عزیز کے 74ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ایمرسن یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت سیاسیات و مطالعہ پاکستان کے شعبوں میں اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی۔ مہمان اعزاز ریزیڈنٹ ایڈیڑ روزنامہ پاکستان شوکت اشفاق تھے۔ تمام شعبہ جات کے سربراہان اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان نے اپنے اپنے خطابات میں 14 اگست کے دن کی اہمیت و ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آزادی کی اہمیت اور اس کو برقرار رکھنے کے اصول و ضوابط پر روشنی ڈالی۔ سٹیج پرفارمنس والے طلبا و طالبات کو میڈل دیے گئے۔۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر ابرار محی الدین نے سر انجام دیے۔۔ اسے پہلے یونیورسٹی لان میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد کے ہمراہ فیکلٹی ممبرذکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Comments are closed.