Retirement of Professors

ایمرسن یونیورسٹی،ملتان کے دو قابل قدر اساتذہ کرام پروفیسر محمد اسلم چودھری( پروفیسر شعبہ تاریخ) اور جناب جاوید اقبال انصاری (ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ ریاضی) اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوگئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چودھری کی خصوصی ہدایات پر ان کے آفس میں ایک مختصر اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی کی سینئر مینیجمنٹ ٹیم کے ممبران پروفیسر میاں محمد نواز،پروفیسر جام مختار حسین،پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبد السلام پروفیسر محمودہ وائیں ڈاکٹر امتیاز بلوچ سیکرٹری ٹو وی سی محترمہ مائدہ غفار نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں دونوں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ پروفیسر محمد اسلم چودھری اور جناب جاوید اقبال نے اپنے کیرئر کے چیدہ چیدہ واقعات کا ذکر کیا اور جناب وائس چانسلر کا ریٹایرمنٹ تقریب کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چودھری نے اپنے خطاب میں دونوں رفقا کار کی شعبہ تعلیم کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ استاد ہمیشہ اپنے طلبا کی صورت زندہ رہتا اور اپنا فیض اگلی نسلوں تک منتقل کرتا رہتاہے۔ جناب وائس چانسلر نے مزید فرمایا کہ ریٹائر ہونے والے دوستوں کے لیے یونیورسٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ آخر میں جناب محمد اسلم اور جناب جاوید اقبال کو شیلڈ اور پھول پیش کیے گئے اور چائے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ابرار محی الدین نے سر انجام دیے۔

Comments are closed.